ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجہ پیدل نہ چلنا‘

پانی کاکم استعمال اور زیادہ سوچنا ہے‘حکیم میاں لیاقت احمدعلی

جمعرات 15 فروری 2018 12:05

ْقصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ہائی بلڈپریشر کا مرض انتہائی خطرناک حدتک پہنچ چکاہے جس کی وجہ سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے،تحقیق کے مطابق اس مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ پیدل نہ چلنا‘ پانی کاکم استعمال اور زیادہ سوچنا ہے‘ 80فیصد لوگ ان وجوہات کی بنا پر ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے قصورمیں ہائی بلڈپریشرآگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاسٹ فوڈ ‘کولامشروبات کی زیادتی بھی ہائی بلڈ پریشرکی ایک وجہ ہے، ہائی بلڈپریشر کے اکثرمریض کھانوں میں اعتدال نہیں رکھتے‘ سادہ اورقدرتی حالت میںغذائیں انسان کے فطری مزاج کے عین مطابق ہوتی ہیں‘ پھلوں ‘سبزیوں کوزیادہ اہمیت دیں‘ڈبہ پیک کھانے پینے کی نسبت تازہ حالت میں غذائیں استعمال کریں‘چکنائی والی اوربیکری کی چیزوں کو کم ازکم استعمال کریں‘ کم کھائیں اوردوپہرکے کھانے میں مولی‘گاجر‘کھیرے کا استعمال ضرورکریں‘ زیادہ پیدل چلنے ‘زیادہ پانی پینے اور کم سوچنے سے بھی ہائی بلڈپریشرکنٹرول کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں جنرل سیکرٹری طبیہ کمیٹی قصورحکیم غلام مصطفی سبحانی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں