قصور،ڈسٹرکٹ جیل قصور کے انتظامات قیدی نے سنبھالئے، پیسے ادا نہ کرنے والے قیدیوں پر تشدد معمول بن گیا

جمعرات 15 فروری 2018 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ جیل قصور کے انتظامات قیدی نے سنبھالئے پیسے ادا نہ کرنے والے قیدیوں پر تشدد معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے جیل اصلاحات پر عمل کرنے کے احکامات کو سپرٹنڈنٹ جیل بابر شاہ نے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ایک ہفتہ قبل بارک نمبر 2میں قید عمر قید کے قیدی کی خواہش پر سرحدی علاقہ اولا کے اس کے گھر اہل خانہ اور سسرالیوں کے ہمراہ پورے پروٹوکول کے ساتھ کھانا کھانے چلے گئے پرتکلف ضیافت کے بعد قیدی کے اہلخانہ نے فی کس فیملی ممبر کو دس ہزار روپے اور دیگر تحائف پیش کئے ان نوازشات کے بعد سپرٹنڈنٹ جیل نے اپنا دل بڑا کر تے ہو ئے مذکورہ قیدی کو پوری جیل میں ٹہل قدمی اور جیل کے اندر کے تمام تر انتظامات اسکے حوالے کر دئیے جس کی وجہ سے بے سہارا اور لاچار قیدیوں پر تشدد معمول بنتا جارہا ہے شہر کی سول سوسائٹی اراکین نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے جبکہ اس سلہلہ میں جب جیل سپریٹینڈینٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں