گھریلو تنازعہ پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا

جمعہ 16 فروری 2018 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) چونیاں کے علاقہ ہر چوکی کوٹ بوٹا سنگھ والا میں مبینہ گھریلو تنازعہ پر بھائی نے چھریوں کے وار کرکے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خادم حسین کا اپنے سوتیلے بھائی ضمیر حسین کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں بھائیوں کا آمنا سامنا ہو گیا اور خادم نے چھریوں کے وار کرکے ضمیر حسین کو قتل کر دیا ،پولیس تھانہ چونیاں نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا ہے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں