پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،9ملزمان زیر حراست ، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 16 فروری 2018 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشنکے دوران 9 ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف مقامات گنڈاسنگھ والا،کھڈیاں،صدرقصور، مصطفی آباد،کوٹرادھاکشن ،چونیاں ،الہٰ آباد،پھولنگر اور سرائے مغل میںسرچ آپریشن کیے،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوز ، تھانوں کی نفری ،ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ،تمام سر چ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور آئوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں ،سر چ آپریشن کے دوران کل149گھروںکو چیک کیاگیا ،252 کے قریب افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن کی گئی،سر چ آپریشن کے دوران9ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں