محکمہ زراعت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر ماش کے تصدیق شدہ بیج فراہم کریگا

جمعہ 16 فروری 2018 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر ماش کے تصدیق شدہ بیج فراہم کریگا ۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت راولپنڈی‘ جہلم‘اٹک‘ چکوال‘سرگودھا‘خوشاب‘میانوالی‘ بھکر‘فیصل آباد‘ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ جھنگ‘چنیوٹ‘گجرات‘منڈی بہائوالدین‘اوکاڑہ‘ پاکپتن‘ ملتان‘ساہیوال‘ لودھراں‘ خانیوال‘ وہاڑی‘مظفرگڑھ‘ لیہ‘ڈیرہ غازی خان‘ راجن پور‘بہاولپور‘رحیم یارخان اوربہاولنگر کے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ کاشتکار درخواست فارم اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر کے دفاتر سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں