زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘کسانوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

گنے کی خریداری اور کسانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ‘خلاف ورزی کرنیوالے مل مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر قصور کی کسان اتحاد کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء)زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘کسانوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا ‘گنے کی خریداری اور کسانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ‘خلاف ورزی کرنیوالے مل مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز کمیٹی روم میں کسان اتحاد کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے تحت کسانوں کو اپنی محنت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی ‘کھادوں اور ادویات کی خریدکیلئے قرضہ جات ‘سبسڈی ریٹس پر جدید زرعی آلات کی فراہمی ‘خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت دیہاتوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ گنا کے سیزن میں مل مالکان پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسانوں کو انکی محنت کا بروقت معاوضہ ملے ۔گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور گنے کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کم وزن اور ادائیگیوں میں سستی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں