قصور میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ ‘والدین اور بچوں کی چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں قصور میں کیا گیا جس میں سینئر چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز زہرا عمر ‘رضوان حیدر ‘سائیکالوجسٹ خدیجہ الیاس ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری عبدالواحد ‘چیئر مین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل برائے این جی اوز جمیل احمد خاں ‘انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل قصور زرتاب خان ‘اساتذہ ‘والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اس کائنات کی خوبصورت تخلیق ہیں اس لیے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم بچوں اور انکے والدین میں اپنی حفاظت خود کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیکر اپنا کردار ادا کرنا ہے تا کہ شرپسند عناصر کو معاشرے میں پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں