پنجاب میں ہفتہ بہبود آبادی19فروری سے منایا جائے گا ،میاں امجد فاروق

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبودآبادی قصور میاں امجدفاروق نے کہا ہے کہ محکمہ صوبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آباد ی پرقابوپانے ، عوام کو فیملی پلاننگ اور ماںبچے کی اچھی صحت بارے آگاہ کرنے کیلئے پنجاب بھرمیں 19فروری سے ہفتہ بہبودآبادی پورے جوش و خروش سے منائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بہبودآبادی کے فلاحی مراکزمیں فیملی پلاننگ کے بوتھ لگائے جائیں گے۔صحتمند مائوں اور بچوں کے درمیان مقابلہ جات اور سیمینارز کاانعقاد کیا جائے گااور کلچرل میلے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ بہبودآبادی منانے کا مقصد عوام کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مثبت اور اہم پیغامات کی ترسیل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں