کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشت وسط فروری سے شروع کرکے مارچ کے آخرتک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ اچھی روئیدگی والا ساڑھے 3سے پونے 4کلوگرام سفارش کردہ بیج پھپھوندکش دوائی لگاکر فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ کریلے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب بھی ضروری ہے نیز زمین کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم اورپانی کا نکاس بھی اچھا ہونا چاہئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں