بہاریہ مکئی کی میدانی علاقوں میں کاشت فروری کے آخر،راولپنڈی ڈویژن میں 20مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکارو ں کو بہاریہ مکئی کی میدانی علاقوں میں کاشت فروری کے آخر اور راولپنڈی ڈویژن میں 20مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،کاشتکارزیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ تک ہونا چاہئیے اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام جبکہ وٹوں پرکاشت کی صورت میں8سے 10کلوگرام فی ایکڑہونی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی زرخیزی کیمطابق ڈی اے پی‘ امونیم نائٹریٹ‘ پوٹاشیم سلفیٹ بھی ڈالنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں اور آبپاش علاقوں میں زمین کی ساخت کیمطابق کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادیں ڈالنے کاعمل مکمل کرسکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں