پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں،محکمہ زراعت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریزکیاجائے تاکہ کی فصل کونقصان سے بچایاجاسکے۔ ترجمان نے بتایا کہ مٹرکی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام3چنائیاں دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

کاشتکارچنائی کرتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اورنہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کا وقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دورکی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جاسکتی ہے‘ کاشتکار مٹرکی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقراررکھنے کیلئے انہیں چنائو کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں