وسط فروری تا ابتدائی مارچ موسم مونڈھی فصل رکھنے کیلئے موزوںہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کماد کی مونڈھی فصل کے لیے وسط فروری سے شروع مارچ تک کا موسم بہت موزوں ہے،اس وقت رکھی گئی مونڈھی سے خوب شگوفے پوٹتے ہیں اور پودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مونڈھی فصل کو کھادکی ضرورت لیرافصل کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لہذامونڈھی فصل کو سفارش کردہ مقدار سے 30فیصد زیادہ کھادڈالنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں