چائے آنکھوں میں موتیے کے خطرے کو74فیصد تک کم کردیتی ہے، ماہرین صحت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)امریکا کے ماہرین صحت نے کہاہے کہ چائے آنکھوں میں موتیی(گلوکوما)کے خطرے کو74فیصد تک کم کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10ہزار سے زائد افرادکی خوراک اور صحت پر ایک عرصے تک غورکیاگیا اور ان میں سے 1678افرادکی آنکھوں کا معائنہ بھی کیاگیا۔ماہرین اس نتیجے پرپہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتاہے۔ موتیا کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دبائوبڑھتاہے جو خون کی رگوں کو متاثرکرتاہے،بعدازاں بصارت متاثرہونا شروع ہوجاتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں