پولیس نے پتنگیں بنانے، اڑانے والے 7ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں پتنگ بنانے ،فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شہر قصور سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا ،اس سلسلہ میں ایس ایچ اے ڈویژن حاجی محمد اشرف،ایس ایچ او بی ڈویژن وحید عارف،ایس ایچ اوگنڈاسنگھ والا طاہر حسین،ایس ایچ او صدر قصور اعظم ڈھڈی اورایس ایچ او مصطفی آباد حاجی محمد اکرم نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوںمیں موثر کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان عطاء محمد عرف بھولا،اسلم ،اسد،علی حید،کاشف،شیرا،نواز اور شعبان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں اور ملزمان قبضہ سی34پتنگیں،9عدد گوٹ کیمیکل اور 3پنے ڈور برآمد کرلیے ہیں،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں،خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں