4ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم مارچ ہوگی

اتوار 18 فروری 2018 12:40

قصور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم مارچ بروزجمعرات ہوگی۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکزقومی بچت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ یہ رواں سال کی ساتویں اور مجموعی طور پر 72ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلاانعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام 2 کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہورمیں منعقد ہوگی اور اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقادبھی کیاجائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخضیات شرکت کریں گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں