محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام’’چھوٹا خاندان ،خوشحال پاکستان‘‘ آگاہی بارے سیمینارکا انعقاد

جمعہ 23 فروری 2018 11:30

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)صوبائی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی عنبرین رضا کی خصوصی ہدایات پر محکمہ بہبود آبادی تحصیل پتوکی کے زیر اہتمام’’چھوٹا خاندان ،خوشحال پاکستان‘‘ آگاہی بارے سیمینارکا انعقاد پتوکی میں کیاگیا‘ضلعی آفیسر میاں امجدفاروق کی زیرنگرانی تحصیل آفس پتوکی میں محمد لطیف بھٹی تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کے زیر سرپرستی اس سیمینار میں سٹاف ‘میل و فی میل نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی اجاگر کرنا ‘ کم بچے خوشحال گھرانا کے سلسلے میں آگاہی دینا ہمارافرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف وسائل میں اضافہ ممکن بنایا جائے گا بلکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنا بھی اشد ضروری ہے کیونکہ آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کر کے ہی ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

خاندانی منصوبہ بندی کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہم ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔بعدازاں آگاہی منصوبہ بندی چھوٹاخاندان کے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر آفس سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی تک واک کی گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں