گندم کی فصل کا رنگ پیلا ہونے پر فوری یور یا پانی میں ملاکرسپرے کی ہدایت

جمعہ 23 فروری 2018 11:30

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ما ہرین زراعت کی نے کاشتکاروں کو گندم کی تاخیر سے کاشت ‘ سفارش کردہ یوریاڈالنے اور فصل کا رنگ پیلا محسوس ہونے پر فوری یوریا پانی میں ملاکرسپرے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور اگر گندم کی فصل دیر سے کاشت کرنے کے بعد اس پر مقررہ مقدارکے مطابق یوریاکھادنہ ڈالی گئی ہو تو فصل کا رنگ پیلا محسوس ہوتے ہی 2کلوگرام یوریاکو100لیٹرپا نی میں ملاکر فی ایکڑ فوری سپرے کیاجائے لیکن بارانی علاقہ جات میں 2کلوگرام کے ساتھ 2کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا2کلوگرام میوریٹ آف پوٹاش کابھی ضروری استعمال کیاجائے بصورت دیگر گندم کو نقصا ن پہنچنے اور سنوں میں دانے کم رہ جانے کا خدشہ ہوتاہے جس سے پیداوار میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ گندم کو دوسرا پانی بوائی کی80سے 90دن بعد جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم کو دوسراپانی بوائی کی70سی80دن بعد لگانا ضروری ہے کیونکہ اس مرحلے پرپانی نہ دینے یا تاخیر سے دینے پر سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں اور دانوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں