پتوکی میں وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،شیخ علائوالدین

ہفتہ 24 فروری 2018 13:20

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ورکن صوبائی اسمبلی پی پی 181شیخ علائوالدین نے کہاہے کہ 27فروری کو پتوکی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا‘پتوکی شہبازشریف کا جلسہ پنجاب کی تاریخ رقم کردیگاہم اپنے حلقہ انتخاب سے سینکڑوںکاروں‘ٹریکٹرز‘ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پرریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ چونیاں میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کی ترقی کے لئے دن رات جدوجہد کرکے بھاری فنڈنگ سے مختلف منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی اپنے حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں رہونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جتنے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں اور زیرتعمیرہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی‘مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے دورِاقتدارمیں ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔

اس موقع پروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور سردارعزیرشعیب عالمگیر‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی چونیاں میاں نسیم ایڈووکیٹ‘یونین کونسلزکے چیئرمینز‘وائس چیئرمینز‘صدرانجمن تاجران چونیاں حاجی صوفی محمدحنیف وپارٹی ورکرزنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں