کسانوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنرقصور

ہفتہ 24 فروری 2018 13:20

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)ملکی معیشت کی ترقی کیلئے زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بے حد ضروری ہے‘کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے تاکہ زرعی ترقی کا حصول ممکن ہوسکے‘کسان خوشحال توملک خودبخود خوشحال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کسانوں کے وفدسے ڈپٹی کمشنر آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘کسانوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا ‘گنے کی خریداری اور کسانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ‘خلاف ورزی کرنیوالے مل مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے تحت کسانوں کو اپنی محنت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی ‘کھادوں اور ادویات کی خریدکیلئے قرضہ جات ‘سبسڈی ریٹس پر جدید زرعی آلات کی فراہمی ‘خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت دیہاتوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں بھی موجود تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں