پنجاب بھرکے میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ اور کلاس نہم کے 17مارچ سے شروع ہونگے

ہفتہ 24 فروری 2018 13:20

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) پنجاب بھرکے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء یکم مارچ اور کلاس نہم کے 17مارچ سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محکمہ تعلیم ایجوکیشن قصورکے ترجمان نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء میں بوٹی مافیا اورصاف شفاف امتحانات منعقد کروانے کیلئے احکامات جاری کررکھے ہیں اور تمام تعلیمی بورڈزکے سربراہان کو کہاگیاہے کہ امتحانات کے ایام میں ایک خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہونیوالے امتحانات میں اچانک چّاپے ماریں گی اگر کسی جگہ نقل یا دیگرذرائع کے ذریعے امتحانی مراکزوں میں کوئی بھی نقل کاکیس سامنے آیا تو اس مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں