’آئومل کر حفاظت کریں‘‘ کے موضوع پرگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصورمیں سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 24 فروری 2018 13:20

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)’آئومل کر حفاظت کریں‘‘ کے موضوع پرگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصورمیں سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار سے ترجمان اساتذہ پاکستان و صدرتحریک احساسِ فرائض پنجاب علامہ محمدصدیق ارشدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظررکھیں‘والدین کو اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ ان کا بچہ کہاں جاتاہے‘کس کے پاس اورکیوں جاتاہے‘ بلاوجہ اپنے بچوں کو گھر سے نکلنے نہ دیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی بہترین کردار سازی میں اساتذہ کرام کے علاوہ والدین کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ ہم سب کو مل کر بچوں کی بہتری اور حفاظت کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئیے کہ وہ بچوں کو اکیلے کہیں بھی نہ جانے دیں اگر بچہ کوئی شکایت کرتاہے تو اسے نظراندازہرگزنہ کریں۔انہوں نے آخرمیں کہا کہ اگرآپ کے محلے میں کوئی مشکوک شخص پھرتانظرآئے تو اس کی فوری اطلاع اپنے مقامی تھانے میں پہنچائیں۔سیمینارمیں بچوں کے والدین ‘سکول اساتذہ کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں