بہترین پیداوار کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

ہفتہ 24 فروری 2018 13:20

قصور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کمزوراور اوسط زرخیز زمینوں پرکاشتہ فصلوںسے بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کیمطابق ماہرین زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیاجائے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کمزورزمین میں بوائی کے وقت2بوری ڈی اے پی ‘آدھی بوری یوریا‘1بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ‘ ڈیڑھ بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیا5بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا چار بوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ زرخیززمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی ‘آدھی بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘ سوابوری امونیم نائٹریٹ ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یادوبوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کر بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں