ہلدی متعدد مسائل کا حل اوربیماریوں کا علاج ہے، ماہرغذائیت

پیر 16 اپریل 2018 11:10

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ممتازماہرغذائیت ڈاکٹر لارین گرین نے کہا ہے کہ ہلدی متعد دمسائل کا حل اوربیماریوں کا علاج ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ اس کے اندر کچھ اتنے مفید اجزاء شامل ہیں جو دماغی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہلدی کے اندر موجود خاص عنصرکرکومین کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں کیونکہ یہ وہ چیز ہے جو آدھے سر کے دردکے مریضوں کیلئے بیحدمفیدہے اوران مریضوں کے لئے بطور خاص بہتر ہے جنہیں ایک مہینہ میں 14یا اس سے کم مرتبہ آدھے سرکادرد ہوتاہے۔

واضح ہو کہ یہاں کچھ دنوں سے برطانیہ کے مختلف تحقیقی اداروں میں اس حوالے سے چھان بین ہورہی تھی کہ ہلدی آدھے سرکے دردکا علاج بن سکتی ہے یانہیں بھارت اور جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں سال سے زیراستعمال رہنے والی ہلدی مغربی دنیامیں بھی مقبول ہورہی ہے اورلوگ اسے جلدی امراض کے علاوہ امراض قلب پر قابوپانے کیلئے بھی استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں