آئندہ آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہوگا،چوہدری عبدالحق ظہیر

اتوار 15 جولائی 2018 11:30

قصور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) این اے 139قصورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار وسابق ایم این اے رانامحمداسحاق خاں کے قریبی ساتھی سابق ناظم چوہدری عبدالحق ظہیر اور صدر انجمن تاجران الہ آباد چوہدری بابر علی چیمہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان انہوں نے این اے 139قصورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اور ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں ‘عمران خان ہی وہ واحدلیڈرہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘عوام کو عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ آئندہ آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہوگا ۔اس موقع پر محمداشرف شہزاد‘میاں محمداشرف‘ چوہدری ظفرمچھانہ و دیگرنے بھی پی ٹی آئی اے امیدوارکی حمایت کا اعلان کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں