25جولائی ووٹ کی عزت کا دن ہوگا ، ملک رشیداحمدخاں

اتوار 15 جولائی 2018 11:30

قصور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) حلقہ این اے 138قصورسے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزدامیدواروسابق رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ 25جولائی ووٹ کی عزت کا دن ہوگا اور (ن)لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی‘ مفاداتی عناصرکومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک رشیداحمدخاں نے کہا کہ سازشی عناصرجتنا بھی پروپیگنڈہ کرلیں عوام (ن)لیگ کے ساتھ ہیں‘25جولائی کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں سے (ن)لیگ کی اہمیت ختم نہیں کی جاسکتی‘(ن)لیگ ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں سب سے زیادہ مضبوط ہیں انشاء اللہ آئندہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہوگااور عوام ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے 25جولائی کو شیرپرمہرلگاکر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔اس موقع پر حلقہ پی پی182قصور سے مسلم لیگ(ن) کے نامزدامیدوار چوہدری الیاس خاں اور پارٹی ورکروں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں