انارکاجو س صحت کے لئے مفید ہے، ماہرین طب

پیر 16 جولائی 2018 11:16

انارکاجو س صحت کے لئے مفید ہے، ماہرین طب
قصور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) انارکاجو س ایک بہترین علاج ہے ‘ملیریا اور پرانے بخاروں میں جب مریض کو کمزوری کے ساتھ ہر وقت پیاس لگتی ہے تو انار کا جوس بہترین علاج ہے‘ بخارکی حالت میں چھلکے سمیت انارکا جوس شہد میں ملاکر نہارمنہ پینا بیحدمفید ہے اس کے علاوہ یہ جوس پیٹ کی تمام خرابیوں کو دورکرتا ہے‘ دائمی بخار کے مریض کیلئے انارکا جوس اکسیر ہے ‘منہ کے اندر کی خشکی اور بار بار پیاس لگنے کی شکایت انارکا جوس پینے سے دورہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارفاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ بواسیرکے مریض کو ادرک اورلونگ میں باریک پیس کر انارکا جوس ملاکرپلانے سے مرض سے نجات مل جاتی ہے‘ ہضم کی درستگی کیلئے انارکادانہ پانچ تولے‘ سونٹھ‘ سفیدزیرہ‘سیاہ نمک ایک ایک تولہ لیکر کوٹ کر سفوف بناکر دوپہر اور رات کو کھانے کے بعد چھ چھ ماشے استعمال کریں انار بطورمیوہ بکثرت استعمال ہوتاہے کیونکہ اس سے لطیف خون پیداہوتا ہے‘ موٹا پا کم کرنے کیلئے خواتین انارکا جوس پی کر موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتی ہیں، انارکا رس پینے سے چہرے کی رنگ سرخ گلاب کی مانند ہوجاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں