پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے، زرعی ماہرین

بدھ 18 جولائی 2018 10:50

قصور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے‘ غذائی اعتبارسے پالک کے پتوں میں نشاستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف ب ج کیلشیم اورآئرن پایاجاتاہے‘پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے‘یہ سردموسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ 30تا 35ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ‘پنجاب کے آبپاشی علاقوں میں جولائی‘ اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداواردیتی ہے ‘وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں