ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 10:50

قصور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ5لاکھ ایکڑ سے تجاوزکرگیاہے اور اوسط پیداوار4.5ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبانوں کو ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پا نی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے ‘پانی پودوں میں ضیائی تالیف کا لازمی جزوہونے کے لاوہ عمل تبخیر سے پودوں کو بُرے اثرات سے محفوظ رکھتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10سی15دن کے وقفہ سے پانی دیناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں