ماحولیاتی وفضائی آلودگی سے بچائو کے لئے مون سون میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ماحولیاتی وفضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے دمہ‘ٹی بی‘ پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبردست اضافہ ہوتاجارہاہے جس سے بچائو کے لئے تمام افرادکو مون سون کے دوران بھرپورطریقے سے شجرکاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مددملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پربھی قابوپایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات قصورکے ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی وماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحتمند رکھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے بھرپورتشہیری مہم کا بھی آغازکیاجارہاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں