لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچائومیں مددگار ثابت ہوتاہے، ماہرین طب

جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچائومیں مددگار ثابت ہوتاہے، ماہرین طب
قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) امریکہ کے ماہرین صحت کا کہناہے کہ لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچائومیں مددگار ثابت ہوتاہے۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کا کہناہے کہ لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاتاہے جس کے باعث کئی ادویات میں لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی کیاجاتاہے۔

ماہرین کاکہناہے کہ لیموں کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتربنانے میں انتہائی مفیدہے ‘لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈزاورفلونائڈزکے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما رُک جاتی ہے جبکہ پرانا کینسر بھی کم ہونے لگتاہے۔ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچائوممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں