کاشتکار کماد کی فصل کو پا نی کی کمی نہ آنے دیں،ماہرین زراعت

اتوار 22 جولائی 2018 12:40

قصور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کاشتکاروں کوکماد کی فصل پر گھوڑا مکھی کا حملہ روکنے اور اسکے تدارک کیلئے گھوڑا مکھی کے دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاہے کہ ایسے کھیت جن میں طفیلی کیڑے وافرمقدارمیں موجود ہوں وہاں سے طفیلی کیڑوں کے انڈوں اور کویوں والے پتے 6انچ لمبائی میں کاٹ لئے جائیں اور گھوڑا مکھی کے متاثرہ کھیتوں میں جہاں طفیلی کیڑے ہوں وہاں انہیں پتوں کے ساتھ لٹکادیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ گھوڑامکھی کے دشمن طفیلی کیڑے گھوڑا مکھی کے خاتمہ میں انتہائی موثرومعاون ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار موجود موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کماد کی فصل کو 15 سے 20 دن کے وقفہ سے آبپاشی بھی کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمادکی فصل پر کسی اور بیماری یا کیڑے کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں