ماہرین نے کاشتکاروں کو کماد کی فصل کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری طبعی انسدادکی ہدایت کر دی

منگل 14 اگست 2018 15:20

قصور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے کمادکے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسدادکی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پردیمک کے حملے کا خدشہ بڑھناشروع ہوجاتاہے جبکہ دیمک کا کیڑابیج کی آنکھ اورکوریوں کو اندر سے کھاکرکھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کے اگائو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اورزیرزمین حصوں کو کھاکر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی‘خشک اورنئی آبادزمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کے سمے کھوری اتارکر کاشت کئے جائیں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں