محکمہ جنگلات نے چھانگا مانگا جنگل میں 3منٹ میں 10ہزار پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 14 اگست 2018 22:02

قصور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) محکمہ جنگلات کا چھانگا مانگا جنگل میں 3منٹ کے اندر 10ہزار پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم ۔بالی ٹرسٹ‘ ہزارہ پبلک سکول کے طلباء و طالبات‘فاریسٹ سٹاف‘ماہی پروری ‘تحفظ جنگلی حیات ‘ریسکیو 1122‘سول سوسائٹی سمیت علاقائی میڈیا نمائندوں کی بھی پودے لگانے کیلئے خصوصی شرکت ۔ڈی ایف او عمران ستار اور ایس ڈی او آغا حسین کی طرف سے بہترین انتظامات پر شرکاء کی تالیاں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چھانگا مانگا میں محکمہ جنگلات کی جانب سے دس منٹ کے اندر دس ہزار پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ٹرسٹ ،ہزارہ پبلک سکول کے طلباء و طالبات ،فارسٹ سٹاف ،سول سوسائٹی ،ماہی پروری ،محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور میڈیا نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی دس منٹ میںدس ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ صرف 3منٹ میں پورا کر لیا گیا ،اس یاد گار تقریب کا انعقاد کرنے میں دیگر افسران جنہوں نے پودوں کی آن سپاٹ فراہمی یقینی بنائی ان میں بشیر احمد اعوان ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات،سید ایاز حسین شیرازی ،چیف کنزرویٹوفاریسٹ لاہور زون ،کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خاں سیکرٹری FW&Fڈیپارٹمنٹ سمیت سرکاری افسران ،ریسکیو ،پنجاب پولیس و دیگر محکمہ جات کے پروٹوکول اور منعقدہ تقریب کے انتظام میں مکمل پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا عالمی ریکارڈ بنانے کے اس عظیم ریکارڈ بنانے کے پروگرام میں مقررین نے جنگلات کی اہمیت واضح کی اور شجر کاری کرنے پر زور دیا اس موقع پر پورے جنگل کو بینرز اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں