قیام پاکستان کا وجود ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا ہے،مہر محمد جاوید

منگل 14 اگست 2018 22:14

قصور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) قیام پاکستان کا وجود ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا ہے ‘نوجوان نسل کو پاکستان اور اس میں رہنے والوں کی آزادی کی قدر کرنی چاہئیے‘ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم محکوم کی بجائے آزاد ملک میں آزادانہ طور پر سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان نے ہمیں اور ہمارے بڑوں کو بہت کچھ دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری بطور آزاد مملکت پاکستان کی ایک شناخت ہے، آئین پاکستان نے ہمیں ہمارے حقوق دیئے ہیں جس میں ہم اپنے خیالات کا اظہار آزادانہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب قصور مہر محمد جاوید نے پریس کلب میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسابق صدرپریس کلب وگروپ لیڈرحاجی محمدشریف مہرنے کہاکہ نوجوان نسل کو پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ‘ ملک پاکستان تمام اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے‘ 71واں یوم آزادی پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے‘ پاکستان میں آزاد میڈیا کی وجہ سے بڑی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔پرچم کشائی کی تقریب میںپریس کلب قصورکے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔آخرمیں ملکی سلامتی ترقی قور خوش حالی کیلئے دعاکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں