قصور، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری،5مجرمان

اشتہاریوںسمیت17ملزمان گرفتار،منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 16 اگست 2018 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،5مجرمان اشتہاریوںسمیت17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیاگیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایا ت پرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھاہے اس سلسلہ میںپولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 5خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی4ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور63بوتل شراب برآمد کی گئی ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئی4 ملزمان سے پسٹل برآمد کیے گئے ،جبکہ ایک بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئی4جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں