زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈی پی او

جمعرات 16 اگست 2018 23:37

قصور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مختلف پودے لگائے ،اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل زبیر نذیر ،اے ایس پی (یوٹی)ڈاکٹر انعم فریال ،انسپکٹر حاجی محمد اشرف ودیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ پولیس لائن کیساتھ ڈی پی او آفس ،ایس ڈی پی او کے آفسز اور تھانہ جات میں بھی آئندہ چند روز تک زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ ملک کو سر سبز و شاداب بنا کر گلوبل وارمنگ اور ہیٹ ویو کے خطرناک اثرات سے نمٹا جا سکے ،اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں ،ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے وزٹ کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنا پولیس فورس کی اولین ترجیح ہوتی ہے، اس سلسلہ میں اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کا مکمل تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ، انہوں نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی طرف سے بہترین ڈیمو پیش کرنے پر تمام جوانوں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں