ریسکیو نے عرس بابا بلھے شاہ ؒکے لئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا

اتوار 19 اگست 2018 14:00

قصور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ریسکیو 1122قصورنے عرس بابا بلھے شاہ ؒکے لئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122قصور نے حضرت بابابلھے شاہؒ کے عرس کے لئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے،پلان کے مطابق عرس بابا بلھے شاہؒ کے مقام پرایک فائربریگیڈگاڑی اورایک ایمبولینس تربیت یافتہ سٹاف کے ہمراہ تعینات کئے جائیں گے جوایمرجنسی کی صورت میں زائرین کو میڈیکل کور فراہم کریںگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تین روزہ عرس بابا بلھے شاہؒ 26 اگست سی28 اگست تک جاری رہے گا جس میں سینکڑوںزائرین شرکت کرتے ہیںجبکہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی اسٹیشن کوارڈینیٹر مسٹرشبیر احمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں