قصور، تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 19 ستمبر 2018 18:52

قصور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ‘اسسٹنٹ کمشنر زقصور ‘چونیاں ‘پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن ‘ ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال‘محکمہ ایجو کیشن ‘پاپولیشن ویلفیئر ‘علماء اکرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیو انچارج ڈاکٹرمحمد خالد نے بتایا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 24 تا 26ستمبر تک منعقد ہورہی ہے جبکہ 27اور 28ستمبر کو فالواپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال سے کم عمر6لاکھ32ہزار532بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 268ایریا انچارجز ‘1239موبائل ٹیمیں ‘60ٹرانزٹ ٹیمیں اور124فیکسڈ ٹیمیں جبکہ ضلع بھرمیں مجموعی طور پر 1423ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں