یوم عاشورہ کے مو قع پر سکیورٹی کا ماسٹر پلان ترتیب دیدیا ، ڈی پی او قصور

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

قصور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے کہا کہ یوم عاشورہ کے مو قع پر سکیورٹی کا ماسٹر پلان ترتیب دیدیا گیاہے، اس سلسلے میں تمام انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قصور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، یوم عاشورہ کے موقع پرضلع بھر میں 29جلوس اور 21مجالس ہوں گی جن کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پرایک ایس پی،6ڈی ایس پیز،25انسپکٹرز،114سب انسپکٹرز،191اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،221ہیڈ کانسٹیبلز،1518کانسٹیبلز،43لیڈ ی کانسٹیبلز، 240پولیس قومی رضا کار ، 604وولنٹیئرز اور 150سول ڈیفنس کے ملازمین کل 3ہزار سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ ریزرو ہائے پنجا ب کانسٹیبلری،محافظ فورس ،دفتری و کلیریکل سٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ جلو س میں داخلہ کیلئے چار سے سات لیئر ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گا،زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹیکٹراور بائیو میٹرک ویری فیکشن کی جائے گی، ڈی پی او نے کہا کہ جلو سوںکے روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ اور ٹیکنیکل آلات سے کروائی جائے گی، قصور میں یوم عاشورہ کے مو قع پر سکیو رٹی کے حوالے سے 6حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کر کی260سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں،ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جو یکم محرم الحرا م سے 24گھنٹے کام کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام جلوس اور مجالس کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شر انگیز تقاریر،وال چاکنگ،لائوڈ سپیکر اور اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں