ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو چوٹی کے گڑوئوں سے بچانے کی ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:05

قصور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوکماد کی فصل کو چوٹی کے گڑوئوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ سفید رنگ کا یہ پروانہ جس کی مادہ کے پیٹ کے پیٹ کے سرے پر بھورے رنگ کے بالوں کا گچھا ہوتاہے ‘کماد کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتاہے اسلئے کاشتکارمذکورہ کیڑے پر نظررکھیں اور اس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنڈی کا رنگ سفید اورپیٹ پرلمبے رُخ ایک گہرے بھورے رنگ کی دھاری ہوتی ہے جبکہ فصل کو اس بوررسے شدید نقصان پہنچاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگست سے لیکر نومبرتک اس کی 4سے 5نسلیں حملہ آور ہوتی ہیں جس کے سوگ کو آسانی سے کھینچا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیڑے سے گنے کی چوٹی کی طرف شاخوں کا گچھا سابن جاتاہے اورتنے کے گڑوئوں کے پروانے بھورا رنگ اختیار کرتے ہوئے اگلے پروں کے باہری کناروں پر سیاہ دھبوں کی قطار بنالیتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں