حکومت ملک بھرسے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے ، مطیع الرحمان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) قصورکے نواح الہ آباد،تلونڈی و گردونواح میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ڈی ایچ او چونیاںڈاکٹر اقبال جاوید کی سر براہی میںپولیو مہم کیلئے ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا،ٹریننگ میں علاقہ بھر کی لیڈیز ہیلتھ ورکروں نے شرکت کی،ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر اقبال جاوید اور ٹریننگ میڈیکل آفیسرزحاجی محمد امین اور مطیع الرحمان نے علاقہ بھر کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت ملک بھرسے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے ،پولیو کے مکمل خاتمہ مہم میں لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا بڑا اہم رول ہے جس کی وجہ سے حکومت اور محکمہ صحت سمیت انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مہم کا باقاعدہ آغاز 24ستمبر سے ہو گا ہر 6ماہ کے بچے سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کروائی جائے گی اس میں تمام ورکرز بھر پور حصہ لیکر ملک کو پولیو سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں