جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ،زرعی ماہرین

اتوار 23 ستمبر 2018 12:40

قصور۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے چنے کی پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے ‘چنے کی فصل کو پیازی‘ باتھو‘ چھنکنی بوٹی‘ لہلی‘ رت پھلائی‘ دمبی‘سٹی اور ریواڑی نقصان پہنچاتی ہیں‘جڑیہ بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسان طریقہ ہے ‘جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر طریقہ ہے تاہم بارانی علاقوں میں ان کا استعمال نہایت احتیاط سے کرنا چاہئیے‘ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہروں کا استعمال کرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہے ‘تھل کے علاقوں میں فصل کی کامیابی کا انحصار بارشوں پرہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں