لاہوراورگردونواح میں 4.1شدت کا زلزلہ ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے

زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں پاک ، بھارت سرحدہ علاقہ تھا ،گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور/ساہیوال/قصور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) لاہوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، تجارتی مراکز اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔

خوش قسمتی سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.1ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں پاک ، بھارت سرحدہ علاقہ تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، شیخوپورہ سمیت گردونوح میں محسوس کئے گئے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں