ْچیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور نے 8مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

نومنتخب چیئر مینز مستحقین زکوٰة کا انتخاب ذاتی پسند یا ناپسند سے بالا تر ہو کر کریں ‘ایمانداری کیساتھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جائے جو صحیح زکوٰة کا حقدارہے ‘چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق

پیر 24 ستمبر 2018 17:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نی8مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے نومنتخب چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیل کیمطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے ضلع کی 8مختلف مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق محمد حسین (ارزانی پور نمبر 1) ، منظور احمد (ارزانی پور نمبر 2)،محمد نعیم شاہد (ارزانی پور نمبر 3) ،معین الدین (بھاگیوال ٹبہ ) ،شبیر احمد (رائے سنگھ والا ) ، عمران ضیغم (وارڈ نمبر 4چونیاں مشرقی ) ، علی احمد (چاہل ) اورظفر علی (پیال کلاں نمبر 1) شامل ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے کہا کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب سو فیصد میرٹ پر کیا گیا ہے تا کہ مستحقین زکوٰة کو دیانتداری کیساتھ انکا حق پہنچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے مقرر کئے جانیوالے مقامی چیئر مینوں کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین زکوٰة کا انتخاب ذاتی پسند یا ناپسند سے بالا تر ہو کر کریں تا کہ حقدار وں کو انکا حق مل سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور نادار لوگ اس معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے یہ ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ بنتا ہے کہ ہم ایمانداری کیساتھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو صحیح معنوں میں زکوٰة کے حقدار ہوں ۔ چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 961کمیٹیاں ہیں جن میں سے 915کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کرکئے جا چکے ہیں جبکہ 46کمیٹیوں کے شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں جو اگلے ہفتے تک مکمل کر کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں