چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کی زیر صدارت بزنس کمیونٹی کا اجلاس

‘ڈائریکٹر پاک پولینڈ ٹرینڈ ایجو کیشن اینڈ کلچر سینٹر پاکستان کی خصوصی شرکت ‘پاک پولینڈ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ قصور کی مقامی مصنوعات کی انٹر نیشنل پذیرائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘پالینڈ میں منعقدہ انٹر نیشنل ایکسپو میں شرکت کے خواہشمند تاجروں کی بھرپور رہنمائی کی جائیگی ‘چیئر مین ضلع کونسل راناسکندر حیات خاں

منگل 25 ستمبر 2018 20:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خاں کی زیر صدارت بزنس کمیونٹی کا اجلاس ‘ڈائریکٹر پاک پولینڈ ٹرینڈ ایجو کیشن اینڈ کلچر سینٹر پاکستان کی خصوصی شرکت ‘پاک پولینڈ تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات کی زیرصدارت بزنس کمیونٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔

جس میں ڈائریکٹر پاک پولینڈ ٹرینڈ ایجو کیشن اینڈ کلچر سینٹر پاکستان ڈاکٹر محسن اور شہر قصورکے تاجروں ‘عوامی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پاک پولینڈ ٹرینڈ ایجو کیشن اینڈ کلچر سینٹر پاکستان نے بتایا کہ دنیا میں پاکستان کے بہتر امیج اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے لازم ہے کہ ہم انٹر نیشنل بزنس کمیونٹی کیساتھ اپنے تجارتی روابط قائم کریں تا کہ اپنی مقامی مصنوعات کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں بہتر انداز میں پیش کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولینڈ میں 440یونیورسٹیاں ہیں جن میں داخلے کیلئے IELTSکی کوئی شرط نہ ہے اور ان یونیورسٹیوں میں پاکستانی سٹوڈننس کو خصوصی سکالر شپ بھی دیئے جاتے ہیں ۔ جس سے پاکستانی طلباء و طالبات انٹر نیشنل لیول کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولینڈ جو یورپ کا دل ہے میں ایک ایکسپو منعقد کی جارہی ہے جس میں شمولیت کیلئے وہ قصور کی تاجر برادری کو دعوت دینے کیلئے آج یہاں حاضر ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے شہر ورثا میں منعقد ہونیوالی اس کاروباری نمائش میں دنیا بھر کی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تاجر اس میں شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی مارکیٹ پاکستانی تاجروں کیلئے ساز گار مواقعے فراہم کرتی ہے ۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ پولینڈ میں 22تا 24نومبر 2018ء میں ہونیوالی اس عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمند تاجروں کی سہولت کیلئے ضلع کونسل میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ویزا سمیت دیگر معلومات باہم پہنچائی جائینگی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے دروازے تاجر بھائیوں کیلئے کھلے ہیں اور وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ قصور کی مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے مواقعے پیدا کریں اس مقصد کیلئے انہوں نے بہت سارے ممالک میں رابطے کئے ہیں اور جلد قصور کی مقامی مصنوعات کو انٹر نیشنل لیول پر پذیر ائی حاصل ہوگی جس سے نہ صرف مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی سطح پر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں