ڈپٹی کمشنر قصور کا بھلے والا کا دورہ ‘بارشوں کی وجہ سے روہی نالہ میں آنیوالی طغیانی کا جائزہ لیا

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

قصور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کا بھلے والا کا دورہ ‘بارشوں کی وجہ سے روہی نالہ میں آنیوالی طغیانی کا جائزہ لیا ‘ریونیو افسران سے زیر آب آنیوالی فصلوں کے نقصان کی رپورٹ طلب ‘ریسکیو 1122‘محکمہ لائیو سٹاک اور ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کو علاقہ مکینوں کو تمام بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کا حکم ‘دریائے ستلج میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے قصور کے نواحی گائوں بھلے والا کا دورہ کیا اور بارشوں کی وجہ سے روہی نالہ میں آنیوالی طغیانی سے زیر آب آنیوالی فصلوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ مودودی ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر ‘ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر تیمور بیگ ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر گائوں سے متصل زیر آب علاقے کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے علاقہ مکینوں کو دی جانیوالی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ ریونیو کے افسران کو حکم دیا کہ وہ روہی نالہ میں آنیوالی طغیانی سے متاثرہ فصلوں بارے رپورٹ کریں ۔محکمہ لائیو سٹاک ‘ہیلتھ ‘ریسکیو1122اور دیگر متعلقہ محکمے علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں