ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد کا دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ

مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ‘دریائے ستلج میں پانی کا بہائو معمول سے کچھ زیادہ ہے لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد

بدھ 26 ستمبر 2018 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد کا دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ ‘مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ مودودی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے مقامی افراد کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کا بہائو معمول سے کچھ زیادہ ہے لیکن سیلاب کا کوئی خطرہ نہ ہے ۔

(جاری ہے)

موضع چندا سنگھ ‘گٹی کلنجر ‘بھاگیناوالی سمیت دریا کے کنارے آباد دیہات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم چند ا سنگھ گائوں کے رہائیشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندا سنگھ سے گٹی کلنجر گائوں تک ایک راستہ دریا کے پیٹ میں بنایا تھا جو پانی کے بہائو میں تیزی کی وجہ سے بہہ گیا ہے تا ہم دریائے کے کنارے بنائے گئے بند محفوظ ہیں اور گائوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ چندا سنگھ کے مقامی افراد کو دریا کے دوسرے کنارے اپنی زمینوں تک رسائی کیلئے کشتیاں فراہم کر دی گئی ہیں تا کہ وہ اپنے روز مرہ کے معمولات کو جاری رکھ سکیں۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے پتن کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں