ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن جاری

2ارب 12کروڑ سے زائد مالیت کی 6522کنال سرکاری اراضی واگزار ، 8نا جائز قابضین کیخلاف ایف آئی کا اندراج

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی خصو صی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمدا رشد کی زیر نگرانی قبضہ مافیا اورناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے ۔ اس خصوصی مہم کے دوران اب تک ضلع قصور میں 2ارب 12کروڑ 67لاکھ 17ہزار 855روپے مالیت کی 6522کنال، 14مرلے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا کے خلاف جاری اس مہم میں اب تک تحصیل قصور میں تقریباً1کروڑ 17لاکھ 55ہزار 555روپے سے زائد مالیت کی ،15مرلے 143مربع فٹ، تحصیل پتوکی میں 1ارب 95کروڑ 48لاکھ 82ہزار 300روپے مالیت کی 6199کنال 5مرلے، تحصیل چونیاں میں4کروڑ 12لاکھ مالیت کی 64کنال 18مرلے اور تحصیل کوٹ رادھا کشن میں11کروڑ 88لاکھ 80ہزاروں کی 257کنال 16مرلے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی ہے ۔

ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری اس آپریشن کے دوران اب تک 8ناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں اور 1630افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں