گھیاکدو مختلف امراض پر قابوپانے میں مفیدثابت ہے،ماہرین زراعت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:10

قصور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) گھیاکدوٹھنڈے تاثیرکے باعث شوگر‘بلڈپریشر‘جگر‘پھیپھڑوں‘کھانسی‘دمہ کے امراض پر قابوپانے میں انتہائی مفیدثابت ہواہے جبکہ کاشتکارمیدانی علاقوں میں گول اور لمبی لوکی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں،ماہرین زراعت نے بتایا کہ گھیاکدوموسم گرماکی ایک انتہائی اہم اور مفید ترین سبزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گھیاکدومیں نشاستہ‘ چکنائی‘کیلشیم‘آئرن‘فاسفورس اور حیاتین پائے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گھیاکی زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود اوردیرتک پایا جاتاہے رکھنے کی صلاحیت ہو میں کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کاشت کے موقع پر کھادوں کا متناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں