کاشتکارمرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمند بیج استعمال کریں،ماہرین زراعت

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:00

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) کاشتکاروں کو مرچ کے وائرسی امراض تیلے‘ پتہ مروڑوائرس‘سفیدمکھی‘ گوڑھ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں کیونکہ پنجاب‘ سندھ‘خیبرپختونخواہ ‘بلوچستان میں مذکورہ بیماریوں کے مرچ کی فصل پر حملہ آورہونے سے سخت نقصان دیکھنے میں آرہاہے اورپیداوارمیں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکارمرچ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے صحتمندبیج استعمال کریں اور ہردو سے تین سال بعد فصلوں میں غیرمیزبان پودوں سے پرہیز بھی کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اورآبپاشی کے نظام میں بہتری لاکربھی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودوں کی باقیات کو فوری تلف کردیں اور ایسی اقسام کا انتخاب کریں جس سے پھل جلدی تیارہوجاتاہو۔ انہوں نے کہا کہ پھل کوزخمی ہونے سے بچانابھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت کی حامل اقسام کی کاشت نہ ہونے سے پھل کا سڑائوبھی مرچ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں